سندھ میں الگ صوبہ ،فاروق ستار کا دھماکہ خیز اعلان

31  دسمبر‬‮  2016

کراچی(آئی این پی) ایم کیو ایم کے نئے قائد ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے سندھ میں الگ صوبہ دھمکی، انتظامی یونٹس کا مطالبہ اور سندھ کے وسائل سے 50 فیصد حصہ کا مطالبہ ثابت کرتا ہے کہ فاروق ستار اینڈ کمپنی آج بھی ملک غدار الطاف حسین کے ملک دشمن ایجنڈا پر عمل پیرا ہے، سندھ کو توڑنے والے ملک غدار الطاف حسین کا حشر دیکھ لیں ، ایم کیو ایم سندھ کی تقسیم کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئی تو سندھ بھر میں ان کا گھیراؤ کیا جا ئیگا، یہ بات سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری، سینیئر وائس چیئرمین لالا قربان سوڈڑو، وائس چیئرمین میر الہداد تالپر، سیکریٹری جنرل نجیب احمد تھیبو، اختر سندھی ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک دشمن ایجنسی “را” کا دوسرا نام ہے، ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کا تصور دیوانے کے خواب کے مترادف ہے، ایم کیو ایم کی پالیسیان، بلیک میلنگ اور ملک دشمن مطالبے الطاف حسین کی ایجنڈا کا حصہ ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ 8 کروڑ سندھیوں کا مادر وطن ہے، الگ صوبہ سندھیوں کے لاشون پر ہی بن سکتا ہے، سندھ میں الگ صوبے کا مطالبہ کرنے والے در اصل ملک کی تقسیم کا مطالبہ کر رہے ہیں کیوں کہ پاکستان کے بقا کی ضمانت سندھ ہے، انہوں نے کہا کہ بنگالیوں کو ملکی شہریت دینے اور ووٹ کا حق دینے والہ مطالبہ بھی سندھیوں کو اپنی ہی دہرتی پر اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے ، سندھ عالمی یتم خانہ نہیں کے دنیا کے خانہ بدوش پناھگیروں کو سندھ مین آباد کیا جائے، سندھ میں اس وقت 90 لاکھ تارکین وطن غیر قانونی طور پر مقیم ہیں جن کی وجہ سے سندھ کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے، اشرف نوناری نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو جلسہ کرنے کی اجازت دینا سندھ اور ملک کے خلاف سازش ہے، ایم کیو ایم کی ملک دشمنی کسی سے چھپی ڈھکی نہیں، ایم کیو ایم کی سیاست کا محور گذشتہ 40 سالوں ملک دشمنی پرمبنی رہا ہے اس لیئے ایم کیو ایم کو ملک دشمن جماعت قرار دیکر ان پر پابندی لگائی جائے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…