بینظیربھٹو کے قاتلوں کی گرفتاری،حکومت نے پیپلزپارٹی کو طعنہ دیدیا،اہم مشورہ

27  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی پانامہ لیکس پر سیاست کررہی ہے، محترمہ کی برسی پر عوام کو سیاسی مقاصد کیلئے اکٹھا کیا گیا ،پیپلز پارٹی کا بینظیر بھٹو کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے ،پانچ سال ان کی حکومت رہی بی بی شہید کے قتل کی تحقیقات کیوں نہیں کرائیگی،بلاول کو بینظیر بھٹو شہید کی سیاسی زندگی سے سیکھنے کی ضرورت ہے وہ بڑی لیڈر تھیں ان کی زندگی سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے، گڑھی خدابخش میں بی بی شہید کی برسی پر جس قسم کی سیاسی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا وہ انتہائی نامناسب تھا، پیپلز پارٹی اعلانات کرکے قبل از وقت الیکشن موڈ میں چلی گئی ہے،انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ڈالے جائینگے، پیپلز پارٹی سندھ پر اپنی توجہ مرکوز کرے ۔مختلف نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید رہنماء محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی بی شہید نے جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ایک سیاسی رہنما ء کی حیثیت سے جمہوریت کیلئے جنگ لڑنے پر ہم سب کو فخر ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری پانامہ لیکس پر سیاست کر رہے ہیں،محترمہ کی برسی پر عوام کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے اکٹھا کیا۔

انہوں نے کہا کہ گڑھی خدابخش میں بی بی شہید کی برسی پر جس قسم کی سیاسی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا وہ انتہائی نامناسب تھا، انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو ایک وژنری لیڈر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بینظیر بھٹو کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے ، انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک ان کی اپنی حکومت رہی اس دوران انہوں نے تحقیقات کوئی نہیں کرائیں، اگر وہ اپنے دور میں ایک کمیشن ہی بنا دیتے تو کم از کم وہ اپنی رپورٹ ہی پیش کردیتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی اور ان کے رہنماؤں کیلئے ایک سوال ہے کہ ایسا کیوں نہیں کیا گیا؟۔ ان کو اس حوالے سے خود اپنے آپ سے پوچھنا چاہئے ، کم از کم وہ قاتلوں کی نشاندہی ی ہی کر دیتے ، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے پارلیمنٹ آنے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے، وہ ایک سیاسی رہنماء کے طور پر سامنے آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی زندگی سے سیکھنے کی ضرورت ہے وہ ایک بڑی لیڈر تھیں اور ان کی زندگی سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے ان کی بہتر سیاسی تربیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اعلانات کرکے قبل از وقت الیکشن موڈ میں چلی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ابھی ڈیڑھ سال باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کا اعلان کرنا تھا لیکن یہ بات واضح ہے کہ پاکستان کی عوام نے لانگ مارچ اور دھرنے کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ،ایک سیاسی جماعت پچھلے تین سال سے دھرنے اور مارچ کی سیاست کرکے مایوس ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہونیوالے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ پر اپنی توجہ مرکوز کرے تاکہ 018ء میں ایسے کوئی تین کام گنوا سکے جن سے ان کی کارکردگی عیاں ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بہترین کارکردگی دکھا نے کے باعث ریلیف محسوس کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور عوام نے محمد نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب تیسری مرتبہ سونپا ہے ،وزیراعظم امانت کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پچھلے ساڑھے تین سالہ کارکردگی کا پچھلی حکومتوں کی 35 سالہ کی کارکردگی سے موازنہ کرلیا جائے پتہ چل جائیگا کہ مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی بہتر ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت دن رات عوام کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…