سبحان اللہ !پاکستانی طالب علم کااعزاز،کتنے ماہ میں قرآن کریم حفظ کرلیا؟ قابل رشک انکشاف

21  دسمبر‬‮  2016

لاہور(این این آئی )عالم اسلام کی عظیم دینی درس گاہ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے طالب علم نے بہت بڑا اعزازاپنے نام کرلیا۔حافظ محمداحمدستارنے 11ماہ کے کم عرصہ میں قرآن کریم حفظ کرلیا۔اساتذہ اورعزیز واقارب کی طرف سے مبارکباد۔تکمیل حفظ القرآن پرجامعہ نعیمیہ میں منعقدہ تقریب آمین سے اظہار خیال کرتے ہوئے معروف دینی اسکالر وناظم اعلی ٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ حفظ القرآن ایک بہت بڑی سعادت مندی ہے۔

قرآن کریم کے نورسے اپنے سینے منور کرنے والے معاشرے کے عظیم افراد ہیں۔دنیوی وآخروی کامیابی کے لیے قرآن کریم سے تعلق مضبوط بنایاجائے۔امہ کے زوال کی بنیادی وجہ تعلیمات قرآن سے دوری ہے۔قرآن وسنت کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرہی مسلمان دنیاو آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔

جو شخص قرآن مجید کو حفظ کرنے کے بعداس پر عمل کرتا ہے اللہ تعالی اسے اجر عظیم سے نوازتے ہیں۔اور اسے اتنی عزت وشرف سے نوازا جاتا ہے کہ وہ کتاب اللہ کو جتنا پڑھتا ہے اس حساب سے اسے جنت کے درجات ملتے ہیں۔موجودہ دورمیں ضرورت اس امرکی ہے کہ قرآن کریم کی طرف رجوع کیا جائے، ہماری تقدیر اس وقت تک نہیں بدلے گی، اور ہم عزت وسربلندی حاصل نہیں کرسکتے جب تک کہ قرآن کی احکامات پرعمل پیرانہیں ہوجاتے،ہمارے عروج و بلندی کے لیے اگر کوئی زینہ ہے تو قرآن ہے۔کیوں کہ قرآن کریم انسان کے لیے مکمل ضابط حیات ہے جس میں انسان کیلئے ہدایت کیلئے ہر موضوع پر بحث کی گئی ہے، قرآنِ حکیم کا بنیادی مقصد انسان کے فکر ونظر اور عمل وکردارکی صحیح سمت متعین کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…