1971ء میں اگر یہ کام ہوجاتا تو پاکستان نہ ٹوٹتا،سعدرفیق نے بڑا دعویٰ کردیا

16  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ چوہدری نثار علی خان اصول پسند اور دیانتدار وزیر داخلہ ہیں ٗ اصولوں کی سیاست کرتے ہیں ٗ ملک ٹوٹنے کا سبب بننے والوں نے آج تک معافی نہیں مانگی ٗاقلیت اکثریت پر حکمرانی کرنے کی کوشش نہ کرے اور آئین کی حکمرانی کو تسلیم کیا جائے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو چودھری نثار علی خان سے کچھ مسائل ہیں تاہم وہ فرض شناس، اصول پسند اور دیانتدار وزیر داخلہ ہیں جو اصول پر سیاست کرتے ہیں اور ڈٹ جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ کی غیر موجودگی میں ایوان میں باتیں کی گئیں ٗامید ہے کہ نئی جماعتیں سیاسی بلوغت کی طرف آئیں گی ۔.انہوں نے کہاکہ سی پیک کو نہ سمجھنے والے اس پر تبصرے کررہے ہیں ۔چینی سمجھدار ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ پیسہ کہاں لگانا اور کیسے واپس لے کر جانا ہے ٗ وہ ہماری مرضی سے پیسہ نہیں لگائیں گے ٗچین کی ترجیحات ہیں کہ پیسہ جلد ریکوری والے منصوبوں پر لگایا جائے ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 1971ء میں اگر اکثریت کو تسلیم کر لیا جاتا تو پاکستان نہ ٹوٹتا ،یہ نعرہ لگایا گیا کہ جو ادھر جائیگا اس کی ہڈیاں توڑ دی جائیں گی۔ ایوب خان کے مارشل لاء نے حالات بہت خراب کیے ٗ ملک ٹوٹنے کا سبب بننے والوں نے آج تک معافی نہیں مانگی ۔انہوں نے کہا کہ اقلیت اکثریت پر حکمرانی کرنے کی کوشش نہ کرے اور آئین کی حکمرانی کو تسلیم کیا جائے ۔لوگوں کو محکوم بنا کر رکھنے کی خواہش سے گریز کیا جائے ٗآرمی پبلک سکول کے سانحے نے سب کے دل چکنا چور کر کے رکھ دئیے ہیں تاہم ہم انے بچوں کو کبھی نہیں بھلائیں گے ۔وفاقی وزیر نے ایک سوال پر جواب دیا کہ مشرقی پاکستان میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونے دیا گیا ٗسقوط ڈھاکہ او ر سانحہ اے پی ایس کے گہرے اثرات ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…