راحیل شریف کی سیاسی جماعت میں شمولیت،آفر قبول کرلی تو عہدہ کیا دیاجائیگا؟ سیاسی جماعت مشکل میں پڑ گئی

2  دسمبر‬‮  2016

لاہور(نیوزڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف کے اہم ترین عہدے سے ریٹائر ہونے والے پاکستان کے مقبول ترین آرمی چیف راحیل شریف کو جماعت اسلامی نے اپنی جماعت میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے ،اس پیشکش کا انکشاف جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر نے گزشتہ روز کیا تھا انہوں نے جنرل راحیل شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جنرل راحیل شریف کو سیاسی نظام کو تبدیل کرنے کے لئے جماعت اسلامی کی مدد کرنی چاہئے ،وسیم اختر نے تو پیشکش کرہی دی لیکن ان کی اس پیشکش پر پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے

جماعت کے صوبائی وزیر ندیم کامران نے اس پیشکش کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے پارٹی پالیسی کے سراسر متضاد قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر راحیل شریف نے ہاں کردی تو جماعت اسلامی کے پاس ان کو دینے کیلئے کون سا عہدہ ہے؟جنرل راحیل شریف پہلے ہی اپنے عزائم کا واضح اظہار کرچکے ہیں کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد شہداء کے ورثاء کے لئے کام کریں گے اور اسی سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز شہداء کیلئے قابل تحسین اعلانات بھی کئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ راحیل شریف کا کسی بھی طور پر سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں اور فی الحال دو سال تک وہ اس قسم کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کے بھی پابند ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…