باس کون ہے؟پہلے ہی دن نوازشریف نے نئی فوجی قیادت کے ساتھ کیا، کیا؟،معروف تجزیہ نگار نے بڑا سوال اُٹھادیا

29  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف دفاعی تجزیہ کارحسن عسکری نے کہاہے کہ ماضی میں سول ملٹری تعلقات میں بگاڑ رہاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کارحسن عسکری نے کہاکہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد چاریاچھ ہفتے اہم ہیں کیونکہ ان دنوں میں آرمی چیف نے کئی تقرریا ں کرناہوتی ہیں اوراہم فیصلے کرناہوتے ہیں ،شروع میں سول ملٹری تعلقات خراب نہیں ہوتے بلکہ بعد میں ایشوز پراختلافات پیداہوتے ہیں تو خرابی پیداہوتی ہے ۔حسن عسکری نے کہاکہ نئے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی تقرری اورآج کے دن تک کچھ فر ق نظرآیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ پہلے آرمی چیف کے ساتھ صوفوں پربیٹھ کراجلاس ہوتے تھے جبکہ نئے آرمی چیف نے جب وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تواس دوران ان کے درمیان ایک بڑی میزتھی اورلمبی چوڑی میٹنگ ہوئی اوریہ تاثردیاگیاکہ وزیراعظم نوازشریف باس ہیں ۔جب اینکرپرسن نے ان سے سوال کیاکہ وزیراعظم نوازشریف ہی آئین کے تحت باس ہیں توانہوں نے کہاکہ عملی طورپرایسانہیں ہے ۔حسن عسکری نے کہاکہ اس کے پیچھے بھی ایک مسلم لیگ (ن) کے رہنماکاہاتھ ہے جس کانام انہوں نے بتانے سے گریزکیا ۔انہوں نے کہاکہ کسی پرشروع سے رعب ڈال دیاجائے تویہ بعد میں بھی قائم رہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…