2018ء کے انتخابات میں جیت کس کی ہوگی اور وزیراعظم کون بنے گا؟ حیرت انگیز پیش گوئی کردی گئی

28  ‬‮نومبر‬‮  2016

لاہور /سکھر (آئی این پی) پیپلزپارٹی کابلاول بھٹو کو والدہ کی نشست پر ضمنی انتخابات میں کامیاب کرواکر اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ ‘ ‘قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے‘ سید خورشید شاہ نے بھی بلاول بھٹو کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی تصدیق کر دی جبکہ پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کا پارٹی کا49یوم تاسیس بھر پور انداز میں منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30نومبر سے 6دسمبر تک بلاول ہاؤس لاہور میں کنونشز منعقد کیے جائیں گے ‘

تمام اراکین پار لیمنٹ اور عہدیدار ان لاہور پہنچے ہم سب بھٹو ہیں اور بھٹو شہید کا مشن مکمل کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پارٹی اراکین کے مطالبے پر پار لیمانی سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آصف زداری کی وطن واپسی پراس حوالے سے حتمی فیصلہ ہوجائیگا جبکہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اس کی تصد یق کر تے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی نشست پر قومی اسمبلی کی نشست پر حصہ لیں گے اور اب اپوزیشن لیڈر اور 2018میں اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ہم سب چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو اب پار لیمنٹ کی سیاست میں بھی اپنا کردار ادا کر یں گے اور ہم سب انکے ساتھ ہوں گے

جبکہ دوسری طرف پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پارٹی کا49یوم تاسیس بھر پور انداز میں منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30نومبر سے 6دسمبر تک بلاول ہاؤس لاہور میں کنونشز منعقد کیے جائیں گے ‘تمام اراکین پار لیمنٹ اور عہدیدار ان لاہور پہنچے ہم سب بھٹو ہیں اور بھٹو شہید کا مشن مکمل کریں گے بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شاعر وشاعری اورت موسیقی سمیت دیگر ثقافتی پروگرام بھی ہوں گے اس حوالے سے 30نومبر کو یوم تاسیس کی مر کزی تقر یب ہوگی یکم دسمبر کو بلوچستان کے کارکنوں کا کنونشن ہوگا ‘2دسمبر کو خیبر پختونخواہ ‘3دسمبر کو جنوبی پنجاب ‘4دسمبر کو آزادکشمیرو گلگت بلتستان ‘5دسمبر کو سنٹر ل اور 6دسمبر کو سندھ کے کارکنوں کا کنونشن اور اختتامی تقر یب منعقد کی جائیگی اوران تقریبات کو کا میاب بنانے کیلئے بلاول بھٹو نے تمام اراکین کو لاہور پہنچے کی بھی ہدایت جاری کیں اور بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ یوم تاسیس کو بھرپورانداز میں منایا جائیگا ہم سب بھٹو ہیں ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…