بطور آرمی چیف میری ترجیح کیا تھی؟راحیل شریف کا قابل تحسین اعلانافسروں اور جوانوں سے خطاب

22  ‬‮نومبر‬‮  2016

راولپنڈی/کوئٹہ (آئی این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر پاکستان کو خوشحالی کے نئے دور میں داخل کرے گی ، گوادر اور سی پیک کے فوائد عام آدمی تک پہنچیں گے، بلوچستان کے عوام نے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کو مسترد کر دیا ، صوبے میں اب دہشت گرد اور ان کے ہمدرد چھپتے پھر رہے ہیں ، بلوچستان کے فراریوں نے بھی بڑی تعداد میں ہتھیار ڈال دیئے ، امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا،بطور آرمی چیف بلوچستان میں سیکیورٹی اور سول حکومت کی مدد بطور میری ترجیح رہی ہے۔

وہ منگل کو یہاں سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کے موقع پر فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے جوانوں و افسروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ٰ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ کوئٹہ کا الوداعی دورہ کیا۔انہوں نے سدرن کمانڈ ، فرنٹیئر کور کے جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فرنٹیئر کور اور سدرن کمانڈ کے جوانوں وافسروں سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے عوام نے دہشتگردوں کے نیٹ ورک ختم کرنے میں مدد کی، بہتر سیکیورٹی صورتحال ،و فاق اورصوبائی حکومتوں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی معاونت اور ترقیاتی کام اولین ترجیح ہے ، ان ترجیحات کی وجہ سے ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کرتا تھا۔ سی پیک کی تعمیر پاکستان کو خوشحالی کے نئے دور میں داخل کرے گی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ گوادر اور سی پیک کے فوائد عام آدمی تک پہنچیں گے ، بلوچستان کے عوام نے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کو مسترد کر دیا، بلوچستان میں اب دہشت گرد اور ان کے ہمدرد چھپتے پھر رہے ہیں ، بلوچستان کے فراریوں نے بھی بڑی تعداد میں ہتھیار ڈال دیے ہیں امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی اور سول حکومت کی مدد بطور آرمی چیف میری ترجیح رہی ہے ۔انہوں نے دشوارگزار علاقوں میں ایک ہزار کلو میٹر طویل سڑکیں بنانے پر سدرن کمانڈ کو سراہا اور کہا کہ اسی سڑک کی تعمیر سے سی پیک کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…