وزیراعظم کامعاملہ لٹک گیا،عمران خان اورجہانگیرترین کوبڑی خوشخبری مل گئی

2  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک موخر کر دی۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر درخواستیں خارج کر دی گئیں۔ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کاکہنا ہے سپریم کورٹ نے کارروائی روکنے کاحکم نہیں دیا۔ الیکشن کمیشن پانامہ لیکس معاملے کی سماعت کر سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے فریقین سے رائے لی کہ سپریم کورٹ میں سماعت کے باعث کارروائی جاری رکھی جائے یا نہیں۔ وزیراعظم کے وکیل سلمان بٹ نے کہا پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کا انتظار کیا جائے جبکہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے وکیلوں نے کیس کی سماعت جاری رکھنے کی استدعا کی۔میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا الیکشن کمیشن ان درخواستوں پر سماعت کےلئے آئینی ادارہ ہے۔ پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ میں کیس دائر نہیں کیا۔ کیس کو یہاں بھی سنا جائے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ الیکشن کمیشن پاناما لیکس معاملے کی سماعت کر سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کادائرہ کاربہت وسیع ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…