ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

1  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے پیش نظر پاکستان میڈیکل کمپلیکس (پمز) اور پولی کلینک ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ادویات کی مقدار بھی بڑھا دی گئی ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، سینئر ڈاکٹرز کو ہسپتالوں میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ٗبڑی مقدار میں بلڈ بیگز کا انتظام کرلیا گیا ٗدونوں ہسپتالوں میں 200 بیڈز کو خالی رکھا ہوا ہے، پولیس لائن میں بھی پولیس کے لیے خصوصی 15 بیڈ کا ہسپتال تیار کرکے فعال کردیا گیا ادھر پولی کلینک ہسپتال کے شعبہ انتقال خون کے سربراہ ڈاکٹر شریف استوری کے مطابق دھرنے کے دوران کسی بھی ناخوشگوار یا ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولی کلینک ہسپتال کو مکمل طور پر الرٹ رکھا گیا ہے، ہسپتال کے بلڈ بینگ میں 300 سے زائد خون کے تھیلے رکھے گئے ہیں ٗ 100 بیڈ خالی کردیا گیا ہے، فارمیسی میں معمول سے 4 گنا زیادہ ادویات اسٹاک کی گئی ہیں اور تمام سینئر ڈاکٹرز سمیت عملے کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پمز ہسپتال کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرام نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال میں کنٹرول رومز قائم کردیئے ہیں، سینئر ڈاکٹرز سمیت تمام عملے کو ہدایت کی ہے کہ ان دنوں میں ہسپتال میں موجودگی کو یقینی بنائے۔ ہسپتال میں خون کے 500 بیگ اور 100 بیڈ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ دو سری جانب راولپنڈی کے ہسپتالوں ہولی فیملی اور بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال میں بھی ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…