بڑا مقدمہ ۔۔ پاک رینجرز ایم کیو ایم کے اہم رہنما کے گھر پہنچ گئی ، پھرکیا ہو ا ؟

24  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ایم کیوایم لندن کی حیدرآباد ایڈہاک کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت کے گھر پر دوبارہ چھاپا مارا اور 2افراد کو حراست میں لے لیا۔ ظفر راجپوت گھر پر موجود نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق تلک چاڑی میں واقع ظفر راجپوت کے گھر پر رات گئے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے چھاپا مارا۔ اس دوران 2افراد کو حراست میں لیا گیا ،ظفر راجپوت گھر پر نہیں تھے۔گزشتہ روز ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت کے علاوہ مومن خان کو بغاوت کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، لیکن عدالت نے دونوں رہنماوں کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔مومن خان کو پولیس نے عدالت سے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا، جبکہ ظفر راجپوت عدالت کے اندر ہونے کی وجہ سے گرفتاری سے بچ گئے تھے۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو بھی پریس کلب کے باہر سے گرفتار کر لیا تھا، تفصیل کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو پریس کلب کے باہر سے گرفتار کر لیاگیا ہے ، ڈاکٹر حسن ظفر پریس کانفرنس کرنے کے لیے پریس کلب کے ایک موٹر سائیکل پر بیٹھے اپنے ساتھیوں کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک رینجرز کی گاڑی آئی اور انہیں موقع پر گرفتار کر لیا ، رینجرز موبائل میں انہیں فرنٹ سیٹ پر دو اہلکاروں کے درمیان بٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ ان کے دوسرے ساتھ امجداللہ پریس کلب میں موجود ہیں۔پریس کلب میںموجود امجداللہ خان کا کہنا تھا کہ دو رہنمائوں کی گرفتاری کی وجہ آج کی پریس کانفرنس ملتوی کر دی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…