’’پاکستان کے بڑے شہر میں رینجرز کی بڑی کارروائی ‘‘

18  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر گل نواب سمیت7اہم ملزمان سمیت 97 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔ایس ایچ او غلام حسین کورائی کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر منگھوپیر میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران گرفتار کالعدم تحریک طالبان سوات کے کمانڈر گل نواب دہشت گردی کی کارراوئیوں اور اسلحے کی سپلائی میں ملوث ہے۔کارروائی میں دیگر4 ملزمان بھی گرفتار کر لیئے گئے ہیں۔ گھر گھر تلاشی کے دوران47 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جنہیں بعد میں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ضلع وسطی کے علاقوں کوثر نیازی کالونی، شادمان ٹاون اور خواجہ اجمیر نگری میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ جس میں 50افراد کو زیر حراست لیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن ایف سی ایریا میں امام بارگاہ پر کریکر حملے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افرا د کراچی میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے میں مصروف تھے جبکہ گرفتار شدگان سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…