بڑی خبر ’’گورنر سندھ کو فوری گرفتار کیا جائے‘‘

17  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا۔ مصطفی کمال نے الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ کے بانی سن لیں کہ ہم ڈرنے والے کسی صورت نہیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ بانی متحدہ الطاف حسین کو چیلنج کرنے کا مطلب ہے کہ ہم نے بھارت کو چیلنج کر دیا ہے۔ مصطفی کمال نے گورنر سندھ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عشرت العباد یہ کہتا پھر رہا ہے کہ ہمارے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے۔ عشرت العباد کو بزنس کمیونٹی میں رشوت العباد کے نام سے جاناجاتا ہے۔ مصطفی کمال نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گورنر سندھ عشرت العباد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عشرت العباد کو بزنس کمیونٹی میں رشوت العباد کہا جاتا ہے کیونکہ وہ اس حوالے سے اپنا ’شاندار‘ ماضی رکھتے ہیں۔ مصطفی کمال نے دعویٰ کیا کہ گورنر سندھ ایم کیو ایم کی قیادت سے ہر وقت رابطے میں رہتے ہیں اور انہوں نے لوگوں کو ہمارے پاس آنے سے روکا ہوا ہے۔ مصطفی کمال نے الزام عائد کیا کہ عشرت العباد نے لندن، کراچی، ابو ظہبی اور کینیڈا میں جائیدادیں بنائی ہوئی ہیں اور یہ جائیدادیں رشتے داروں کے نام پر ہیں۔مصطفی کمال نے الزام عائد کیا کہ بانی ایم کیو ایم کو اس نہج پر پہنچانے والا آدمی گورنر سندھ ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…