وزیراعلی کیساتھ ملاقاتوں،سرکاری موبائلوں میں گھومنے والا ٹارگٹ کلرگرفتار،دوست ملک کے سفارتکار سے تعلق کا انکشاف

11  اکتوبر‬‮  2016

کراچی(این این آئی)حساس اداروں نے کراچی کے علاقے شادمان میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلرمہدی موسوی کو گرفتارکرلیاہے۔دوران تفتیش ملزم نے اہم انکشاف کیئے ہیں، تفتیشی حکام کے مطابق ٹارگٹ کلر مہدی موسوی ہمسایہ ملک کے سابق قونصلر کا مترجم رہا، وزیراعلی سندھ سے ملاقاتوں کے دوران بھی موجود رہتا تھا۔ پولیس یونیفارم میں سرکاری اسلحہ کیساتھ بھی گھومتارہا۔تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد شادمان ٹاؤن میں کارروائی کے دوران فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔گرفتار ٹارگٹ کلر مہدی موسوی سے تفتیش کے دوران سنسنی خیزانکشافات سامنے آئے ہیں۔ ملزم ہمسایہ ملک کے سابق قونصل جنرل کا مترجم رہا اورمترجم کی حیثیت سے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے کی جانے والی قونصل جنرل کی ملاقاتوں میں بھی موجود رہا۔ٹارگٹ کلرپولیس یونیفارم اورسرکاری اسلحہ لئے پولیس موبائلوں میں بھی گھومتا رہا۔ مہدی موسوی پولیس موبائل ایس پی، ایل ٹو فور سکس پر ڈیوٹی بھی دیتا رہا، متعلقہ موبائل ایف آئی اے کے افسر کو الاٹ ہے۔ملزم ایف آئی اے کے سینئر افسر کے ساتھ بھی سرگرم رہا۔حساس ادارے نے مہدی موسوی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…