وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فارو ق حیدرنے مقبوضہ کشمیرجانے کافیصلہ کرلیا

10  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدرنے مقبوضہ کشمیرکادورہ کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدرنےیہ فیصلہ مقبوضہ کشمیرمیں جانے کافیصلہ بھارتی مظالم کے پیش نظروہاں کے حریت رہنمائوں اوراپنے عزیزواقارب کوملنے کےلئے کیاہے ۔اس سلسلے میں راجہ فاروق حیدرنے اپنی پارٹی قیادت کوبھی اس بارے میں مطلع کردیاہے ۔راجہ فاروق حیدرنے حریت رہنمائوں پربھارتی مظالم کے بارے میں اقوام متحدہ کوخط لکھنے کابھی فیصلہ کیاہے ۔

گو کہ پاک بھارت کشیدگی ان دنوں تھوڑی ٹھنڈی پڑتی جا رہی ہے تاہم تازہ ترین میڈیا ذرئع کے مطابق بھارت نے اب اپنی اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں کو شارٹ نوٹس پر زیادہ سے زیادہ اسلحہ بنانے کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارت سرکار نے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر دفاعی ساز و سامان بنانے والی فیکٹریوں کو پیداوار میں اضافے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے ۔ انڈیا کے معروف ترین جریدے ’’دی ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کے مطابق بھارتی حکومت نے لائن آف کنٹرول پرپاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے حوالے سے جنگی اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں اور سپلائرز کو پیداوار بڑھانے اور نئے معاہدوں کیلئے ہر وقت تیار رہنے کا حکم دیا ہے ۔ علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے چند اعلیٰ حکام کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ کشیدہ حالات میں پیدا ہونے والی ضروریات پر قابو پانے کیلئے بھارتی فوج کی صلاحیت اور سکت کا بھی جائزہ لیا جائے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے اسلحہ سپلائرز پر واضح کر دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اضافی جنگی اسلحہ کے معاہدے ہنگامی بنیادوں پر بھی دیے جا سکتے ہیں تاہم ذرائع کے مطابق اس تازہ ترین حکم کا مقصد بھارت کے دفاعی معاملات کا جائزہ لینا اور اسلحہ انڈسٹریز کی اہلیت ماپنا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…