ایم کیو ایم کے سعید بھرم نے زبان کھول دی،کس نے احکامات دیئے کس کس کو مارا؟،سنسنی خیز انکشافات

3  اکتوبر‬‮  2016

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم ) کے کارکن سعید بھرم نے قیادت کے کہنے پر درجنوں سیاسی مخالفین اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیاہے۔پیرکوکراچی کی جوڈیشیل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن سعید بھرم نے اپنے اعترافی بیان میں سنسنی خیز انکشاف کئے ہیں۔اپنے اعترافی بیان میں سعید بھرم نے انکشاف کیا کہ اس نے پارٹی قیادت کے حکم پر کراچی میں بم دھماکے کئے، محمد انور نے بانی متحدہ کے کہنے پر سیاسی مخالفین کو ٹھکانے لگانے کیلئے 2004 میں ٹارگٹ کلنگ ٹیم تشکیل دی 1995 میں پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن پر راکٹوں سے حملہ کیا 1997 میں محمد انور کے حکم پر آئی آئی چندریگر روڈ ، کیماڑی ، طارق روڈ پر گاڑیوں میں بم دھماکے کیے ،دھماکوں کیلئے گاڑیاں چھینی گیءں۔سعید بھرم نے اعترافی بیان میں کہا کہ اس نے 1998 میں لیاقت آباد میں بکتر بند پر حملہ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کیا ، 2003 میں عزیز آباد میں قاری یعقوب سمیت پانچ سیاسی مخالفین کو قتل کیا ، اسی سال لیاقت آباد میں تنظیم کے مخالف ظفرعرف ڈاکٹر ڈین کو قتل کیا ۔بھرم نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 2004 میں اجمل پہاڑی کے حکم پر اپنی جماعت کے رکن عارف ذیشان کو قتل کیا ، وارداتوں میں اجمل پہاڑی، ساؤتھ افریقہ سیٹ اپ کے را ایجنٹ ناگوری، وسیم کمانڈو، ندیم ماربل ،ظفر ٹینشن اور دیگر نے ساتھ دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…