نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح، حتمی تاریخ کا اعلان

30  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ اجلاس کے وقفہ سوالات میں حکومت نے ایوان کو آگاہ کیا ہے کہ نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ اگلے سال اگست تک مکمل ہوجائے گا،وزیراعظم نوازشریف 14اگست 2017کو ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے،جب ائیرپورٹ کی فزیبلٹی بنائی گئی کو نیچے زیر زمین پانی کے ذخائر کو مد نظر نہیں رکھا گیا ائیرپورٹ پر پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بارش کا پانی ذخیرہ کیا جائے گا جس کیلئے راما ڈیم کی تعمیر جاری ہے جبکہ ایک اور کسانا ڈیم کی تعمیر کیلئے اراضی حاصل کی جارہی ہے،بارش نہ ہونے کی صورت میں پانی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے شیڈز ٹیوب ویلز لگائے جارہے ہیں،پشاور میں انٹرنیشنل ایکسپوسنٹر کے قیام کیلئے صوبائی حکومت نے زمین فراہم کردی ہے،آئندہ چند ماہ میں ایکسپو سنٹر تعمیر کرلیا جائے گا،اسی طرز کے ایکسپوسنٹر کے قیام کیلئے کوئٹہ میں زمین فراہمی کے حوالے سے بلوچستان حکومت سے بھی بات چیت جاری ہے،انڈونیشیاء کوآئندہ چار سالوں میں 1لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کا منصوبہ طے پایا ہے،جس کی (آج)جمعہ کو ہونے والے کابینہ اجلاس سے منظوری لی جائے گی،اسلام آباد کے شہریوں کو پانی راول ڈیم سے سملی ڈیم سے فراہم کیا جاتا ہے،راول ڈیم سے راولپنڈی کے شہریوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے،راول ڈیم کا پانی گندہ ضرور ہے لیکن اسے پینے کے قابل بنانے کیلئے فلٹر پلانٹ لگا ہوا ہے فلٹرکرنے کے بعد پانی کا ٹیسٹ بھی کیا جاتا ہے۔جمعرات کو سینیٹ اجلاس کے وقفہ سوالات میں وزیرکیڈ طارق فضل چوہدری اور وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے سوالات کے جواب دیے۔وقفہ سوالات میں سینیٹر کلثوم پروین نے سی ڈی اے سے بلوچستان کے کوٹے پر بھرتی کیے گئے ملازمین کو نکالے جانے پر علامتی واک آؤٹ کرنا چاہا تاہم چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے انہیں یقین دہانی کرائی (آج)جمعہ تک اگر متعلقہ وزرات کی طرف سے جواب نہ آیا تو آپ جمعہ کو واک آؤٹ کرلیں لیکن آج نہ کریں۔سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ میئر سیاسی عہدہ ہے ناجانے کن قوانین کے تحت اسے چیئرمین سی ڈی اے کا انتظامی عہدہ سونپ دیا گیا ہے،نئے چیئرمین سی ڈی اے نے آتے ہی بلوچستان کے کوٹے پر بھرتی کیے گئے بچوں کو فارغ کردیا ہم نے تین سال میں بلوچستان کے کوٹے پر جن بچوں کو نوکریاں دلوائیں نئے چیئرمین سی ڈی اے نے انہیں ایک منٹ میں فارغ کردیا،وزارت کی کل پتہ نہیں کب آئے گی۔وزیرکیڈ نے جواب دیا کہ کل میں بیرون ملک جارہا ہوں تاہم اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرلی جائیں گی۔سینیٹر اعظم خان سواتی کے سوال کے جواب میں وزیرکیڈ طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اسلام آباد میں صرف پشتونوں کی کچی آبادی کو مسمار کیا گیا،آئی الیون میں واقع افغان بستی میں افغان مہاجر کم تھے مقامی افراد نے راتوں رات سی ڈی اے کے پلاٹس پر قبضے کرکے مکان تعمیر کیے ہوئے تھے۔ہم ایک پالیسی کے تحت دارالحکومت میں کچی آبادیوں کو باہر منتقل کر رہے ہیں،کچی آبادی کے مقینوں کیلئے جو کالونیاں بنائی جارہی ہیں وہاں انہیں آسان اقساط پر چھوٹے پلاٹس دیئے جارہے ہیں،کچی آبادیوں کے پیھلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں،ان اقدامات میں شہریوں کے حقوق کا خاص خیال رکھیں گے تاہم وہ لوگ جو راتوں رات قبضہ کرکے کچی آبادیوں پر قابض ہونا چاہتے ہیں انہیں دوسری جگہ پلاٹس نہیں دیے جائیں گے۔ اسلام آباد کی سڑکوں کی تعمیر اور کارپٹنگ کیلئے قوانین کے مطابق ٹھیکے دیے جاتے ہیں،ابھی حال ہی میں مختلف سیکٹرز میں سڑکوں کی کارپٹنگ کیلئے ایک ارب روپے کے ٹینڈر دیئے گئے جہاں روڈز میں کوئی خامی ہوتی ہے،میں خود اس کا جائزہ لیتا ہوں اگر کسی ممبر کو کہیں کوئی خامی نظر آتی ہے تو نشاندہی کرے ہم اسی ٹھیکیدار کے خرچے پر اسے ٹھیک کروائیں گے،مجھے ایک جگہ خامی نظر آئی تو میں نے سی ڈی اے کو خط لکھا۔سینیٹر محسن عزیز کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے اہم مراکز اور زیادہ استعمال ہونے والی سڑکوں کی ترجیح بنیادوں پر کارپٹنگ کی یہ درست ہے کہ مختلف مراکز میں لوگ اپنے گھروں،دکانوں کی تعمیر کے سلسلے میں ریت،سریا اور دیگر اشیاء سڑک پر ڈلوا لیتے ہیں جس سے روڈز کو نقصان پہنچتا ہے،یہ معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ راول ڈیم کا پانی راولپنڈی کو ملتا ہے جبکہ اسلام آباد کے شہریوں کو سملی ڈیم سے پانی ملتا ہے،اس سلسلے میں متعدد نئے ٹیوب ویلز لگائیں گئے ہیں،اسلام آباد میں کہیں بھی پرائیویٹ ٹینکرز مافیا نہیں ہے،پانی کی کمی سی ڈی اے کے اپنے ٹینکرز سے پورا کیا جاتا ہے۔سینیٹر مشاہد اللہ نے یہ نکتہ اٹھایا کہ راول ڈیم کا پانی انتہائی گندا ہے اور پینے کے قابل نہیں حتی کے ڈیم کی مچھلیاں تک کھانے کے قابل نہیں جس پر وزیرکیڈ نے تسلیم کیا کہ یہ درست ہے کہ راول ڈیم کاپانی پینے کے قابل نہیں اردگرد کے علاقوں کے سیوریج کا پانی ڈیم میں شامل ہوتا ہے،اردگرد کے نالوں کی اس طرح سے صفائی نہیں ہوتی جسطرح ہونی چاہیے تاہم پانی کوپینے کے قابل بنانے کیلئے ڈیم کے ساتھ ہی ایک فلٹر پلانٹ لگایا گیا ہے پانی کی فلٹریشن کے بعد اسے باقاعدہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور پھر آگے سپلائی کیا جاتا ہے۔سینیٹرچوہدری تنویرخان کے سوال کے جواب میں وزیر تجارت خرم دستگیر نے آگاہ کیا کہ انڈونیشیاء کے ساتھ پام آئل کی برآمدگی کے بعد تجارت بہتر ہوئی ہے،انڈونیشیاء اور پاکستان کی باہمی تجارت میں گذشتہ دوسالوں میں بہتری آئی ہے،انڈونیشیاء کو اگلے چار سالوں میں ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کا معاہدہ ہوا ہے جس کی آج جمعہ کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں منظوری لی جائے گی،کینو اور چاول کی برآمد سے پاکستان اور انڈونیشیاء کی باہمی تجارت بیلنس ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ مقامی اشیاء اور مصنوعات کو پروموٹ کرنے کیلئے چھوٹے شہروں میں عالمی نمائش کا انعقاد ترجیح ہے،پشاور میں انٹرنیشنل ایکسپوسنٹر کے قیام کیلئے صوبائی حکومت نے زمین فراہم کردی ہے،آئندہ چند ماہ میں ایکسپو سنٹر تعمیر کرلیا جائے گا،اسی طرز کے ایکسپوسنٹر کے قیام کیلئے کوئٹہ میں زمین فراہمی کے حوالے سے بلوچستان حکومت سے بھی بات چیت جاری ہے۔سینیٹر چوہدری تنویرخان کا سی ڈی اے انکوائری آفس جی6/1کو شکایات سے متعلق سوال ایوان کی منظوری سے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔سینیٹر ثمینہ عابد کے سوال کے جواب میں وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب نے آگاہ کیا کہ نیا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ اگلے سال اگست تک مکمل ہوجائے گا،وزیراعظم نوازشریف 14اگست 2017کو ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے،جب ائیرپورٹ کی فزیبلٹی بنائی گئی کو نیچے زیر زمین پانی کے ذخائر کو مد نظر نہیں رکھا گیا ائیرپورٹ پر پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بارش کا پانی ذخیرہ کیا جائے گا جس کیلئے راما ڈیم کی تعمیر جاری ہے جبکہ ایک اور کسانا ڈیم کی تعمیر کیلئے اراضی حاصل کی جارہی ہے،بارش نہ ہونے کی صورت میں پانی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے شیڈز ٹیوب ویلز لگائے جارہے ہیں

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…