نوازشریف راایجنٹ اوربراہمداغ کے بارے میں کیوں خاموش رہے ؟سینئرسیاستدان نےنئی بحث چھیڑدی

25  ستمبر‬‮  2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ق کے رہنما اورسابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نواز شریف کشمیر پر کوئی نئی بات نہیں کی ،مسئلہ کشمیر کی آواز ہر حکومت نے اٹھائی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ تمام قومی اداروں نے نواز شریف کو بھارت کے خلاف ثبوت دیے تھے لیکن نواز شریف را کے ایجنٹ پر کچھ نہیں بولے ۔ چوہدر ی پرویزالہی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف پاکستان کے دشمن کو شادی پر گھر بلاتے ہیں ،مودی نے پاکستان کے خلاف ہر فورم پر الزام تراشی کی،بھارت کی تخریب کاری پر وزیر اعظم نے ایک لفظ نہیں کہا ،براہمداغ بگٹی کو بھارتی شہریت دینے کے معاملےپر بھی نواز شریف خاموش ہیں ۔چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے پاکستان سب سے پیچھے چلا گیا ،ٹیچرز ،کسان ،ڈاکٹرز سمیت ہر کوئی سڑکوں پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کسان دشمن ہے،ہمارا کسان تباہ ہو رہا ہے ،بھارت سے آلو، ٹماٹر منگوائے جا رہے ہیں ۔پرویزالہی نے کہاکہ ہمارے دورکواب بھی لوگ یادکرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…