میرے اغواء میں ملوث افراد کا تعلق کہاں سے تھا،سہولت کاروں کے بارے میں آرمی چیف کو آگاہ کردیا ،علی حیدر گیلانی نے ہلچل مچادی

18  ستمبر‬‮  2016

ملتان(آئی این پی) میرے اغواء میں ملوث افراد کا تعلق کہاں سے تھا،سہولت کاروں کے بارے میں آرمی چیف کو آگاہ کردیا ،علی حیدر گیلانی نے ہلچل مچادی،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ میرے اغواء میں ملوث افراد کا تعلق پنجاب سے تھا، جبکہ مجھے اغواء کرکے فیصل آباد لے جا یا گیا۔ اغواء میں ملوث سہولت کاروں کے بارے میں وزیر اعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کو ملاقات میں آگاہ کردیا تھا۔ اغوا کاروں کی قید کے دوران گزارے گئے لمحات پر کتاب لکھ رہا ہوں جس میں اپنے ذاتی تجربات بیان کروں گا۔ ملک میں سیکیورٹی صورتحا ل کافی بہتر ہو چکی ہے تاہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہم سب کو قوم بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین سال اغواء کے دوران جو گزری اس پر کتاب لکھ رہا ہوں۔ تین سال پہلے اسی حال میں فائرنگ کا سن کر باہر نکلا اور اغواء کرلیا گیا۔ اغواء کاروں کے جو سہولت کار تھے وہ القائدہ کے تھے اور سب پاکستانی تھے۔ پوری قوم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لئے دعا کی۔علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کے حالات اب پہلے سے بہتر ہیں، تاہم ہشت گردی کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ جب تک ہم یکجا ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کریں گے تب تک اس ناسور سے چھٹکارا مشکل ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاست ہمارے بزرگوں کا ورثہ ہے،میں جس ویژن کے ساتھ سیاست میں آیا تھا آج بھی اسی ویژن پر ہوں،پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی ہی کرے گی۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے اغواء ہونے اور پھر تین سال قید کے واقعات سے مختصر طورپرسب کوآگاہ کردیا ہے تا ہم کچھ باتیں اپنی آنے والی کتاب کے لیے سنبھال کر رکھے ہیں جو اگلے سال پڑھنے کے لیے دستیاب ہو گی تب آپ لو لوگوں کو مفصل معلومات سے آگاہی حاصل ہو جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…