کل ملک بھر میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشین گوئی کر دی

26  اگست‬‮  2016
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے کہا کہ راجستھان سے بارش برسانے والا نیا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں وقفے وقفے سے 3 سے 4 روز جاری رہیں گی۔محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اطلاع کے مطابق ستمبر میں بارشوں کے مزید دو سے تین سلسلوں کی پیشگوئی کی۔اگست کے آخری ہفتہ میں بارشوں کا زور رہے گا،لاہور میں گزشتہ رات سے 90 ملی میٹر سے زائد بارش ہو چکی ہے۔ پنجاب سے بارش برسانے کا نظام خیبر پختونخوا بلوچستان اور سندھ تک پھیلے گا،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا۔
لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں تین سے چار روز بارش ہو گی،بارشیں پنجاب میں وقفے وقفے سے برسیں گی پھر خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی پھیل جائیں گی۔ کراچی میں عنقریب تیز بارش کا امکان نہیں لیکن آئندہ دو روز بعد ہلکی بوندیں کہیں ، کہیں برس سکتی ہیں۔کراچی میں 27 اور 28 اگست کو بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے ،کچھ علاقوں میں ہو گی کچھ میں نہیں ،کراچی میں فی الحال سمندری ہوا میں تعطل کا امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ستمبر میں بارشوں کے 2 سے 3 سلسلے آئیں گے ، کراچی میں بھی برکھا کھل کے برسے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…