پریس کانفرنس سے پہلے الطاف حسین۔۔ فاروق ستار کیساتھ گرفتار ہونے والے خواجہ اظہار الحسن کے اہم انکشافات

24  اگست‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ گذشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس سے قبل قائد تحریک الطاف حسین اور لندن میں موجود پارٹی قیادت سے کسی قسم کی مشاورت یا رابطہ نہیں کیا گیا تھا۔ایک انٹرویو میں خواجہ اظہارالحسن نے واضح کیا کہ پارٹی کے معاملات پاکستان سے چلانے کا فیصلہ خود کراچی کی رابطہ کمیٹی نے کیاکیونکہ جس طرح سے الطاف حسین کے بیانات اور ان کے بعد مسلسل معافیاں سامنے آرہی تھیں ایسا مزید نہیں ہونا چاہیے۔اس سوال پر کہ پارٹی کے قانون میں اس بات کی اجازت نہیں کہ ڈپٹی کنوینئر خود سے فیصلہ کرسکے تو کل اگر کارکنان اس فیصلے کو مسترد کردیں تب آپ کا کیا ردعمل کیا ہوگا؟
خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ متحدہ الیکشن کمیشن میں بھی ایم کیو ایم پاکستان کے نام سے رجسٹرڈ ہے اور وہاں نام بھی فاروق ستار کا درج کیا گیا تھا لہذا قانونی طور پر ایم کیو ایم کی قیادت پاکستان میں ہی ہے۔انھوں نے الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اب متحدہ کی پاکستان قیادت انہیں کارکنوں سے مخاطب ہونے کا کوئی موقع یا پلیٹ فارم فراہم نہیں کرے گی۔خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ ہم کسی بھی اس سرگرمی کی حمایت نہیں کریں گے جس کا تعلق شرپسندی پھیلانے سے ہو۔متحدہ رہنما نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا مستقبل میں اس کی روک تھام کیلئے اب ہم نے عوام کے سامنے آکر یقین دہانی کروائی ہے لہذا آئندہ ایسے اشتعال انگیز بیانات کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…