پاکستان کا ’’ڈونلڈٹرمپ ‘‘ کون ہے ؟ وفاقی وزیر نے ایسا نام لے لیا جان کر حیران رہ جائینگے

14  اگست‬‮  2016

لاہور/فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان کو پاکستان کا ’’ڈونلڈ ٹرمپ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امر یکا کے عمران خان ہیں دونوں افراد ہر روز عجیب تماشہ کرتے ہیں ’2018کے عام انتخابات میں عمران خان کی انتشار کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو جا ئیگی ‘شیخ رشید اور طاہر القادری جیسے لوگوں کو کوئی مستقبل نہیں حکومت آئینی مدت پوری کر یگی ‘نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملددرآمد ہو رہا ہے ‘دہشت گردی کے خلاف حکومت اور دفاعی ادارے متحد ہیں پنجاب میں جہاں بھی ضرورت ہوگی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی اور آپر یشن کیا جا ئیگا ۔ اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان ہر روز حکومت کے دن گنتے اور حکومت کے خاتمے کی باتیں کرتے ہیں اور انکے ساتھ شیخ رشید بھی روز قوم سے جھوٹ بولتے ہیں مگر دونوں کی انتشار اور فساد کی سیاست کو عوام مستر دکر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان دھر نوں کی سیاست سے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی پورے نہیں ہوں گے اور نہ صرف (ن) لیگ کی موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی بلکہ2018کے عام انتخابات میں بھی (ن) لیگ کا میاب اور تحر یک انصاف کا مزید صفایا ہو جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور امر یکی ڈونلڈ ٹر مپ میں کوئی فرق نہیں دونوں فساد اور انتشار کی سیاست کر کے ہر روز عجیب تماشے کرتے ہیں اور دونوں کا عوام انتخابات میں ایک جیسا ہی حشر کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل ہو رہا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جا تا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…