میٹرو ٹرین منصوبہ،حقیقت کیا ہے؟ پنجاب اسمبلی میں حیرت انگیز انکشافات

19  فروری‬‮  2016

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ضیا ءلیگ کے غلام مرتضیٰ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ میٹرو ٹرین منصوبے کو متنازعہ بنایا جارہا ہے۔ ایسے منصوبے یقینا عوام کی فلاح و بہبود کےلئے سود مند ہوتے ہیں لیکن کسی کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہارون آباد میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے ٹی ایم اے نے ڈیڑھ کروڑ روپے کا ٹینڈر کیا لیکن اس کے فنڈز اچانک غائب ہو گئے ۔ جب معلوم کیا گیا تو بتایا گیا کہ اس کے فنڈز اورنج لائن ٹرین منصوبے کی طرف سے منتقل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے بننے چاہئیں لیکن کسی کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے ۔ کسی او رمنصوبوں کے پیسے کسی اور دوسرے منصوبے میںنہ لگائے جائیں۔ پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک نے کہا کہ ہم اس منصوبے کےخلاف نہیں لیکن ہمارے تحفظات ضرور ہیں۔ صوبے میں تعلیم اور صحت کے مسائل بہت زیادہ ہیں۔ جب ٹرین چلے گی تو یقینا لوگ بھول جائیں گے کہ یہ کن کن کی لاشوں پر چل رہی ہے ۔ ہمیں اس منصوبے کے ریلیف سے انکار نہیں ۔ 27کلو میٹر ٹریک کےلئے چین کے بینک سے چھ فیصد شرح سود پر 160ارب کا قرض حیران کن ہے ۔ 18ویں ترامیم کے بعد کوئی بھی صوبہ پانچ ارب روپے تک کا منصوبہ شروع کر سکتا ہے لیکن یہاں تو کئی اربوں کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔ اگر وفاق ایک صوبے کو ایسی مدد دے رہا ہے تو دوسرے صوبوں کو بھی ایسے منصوبوں میں مدد دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور اسحاق ڈار جب چاہتے ہیں اپنے شوق کے لئے آئی ایم ایف سے معاہدے کر لیتے ہیں۔ انہوں نے قوم کو مقرو ض کردیا ہے ۔ مختلف ترقیاتی منصوبوں میں کام کرنے والے 27افسران کو 6کروڑ انعام کی مد میں ادائیگیاں کی گئیں ، کیا کام کرنا ان کی ذمہ داری نہیں تھی ۔ احد چیمہ چیمہ ڈی جی ایل ڈی اور سی ای او قائد اعظم سولر پاور پراجیکٹ بھی ہیں ان میں کیا خاص بات ہے کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں انہیں ان کے گریڈ سے اوپر تعیناتی دی جاتی ہے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…