قومی اسمبلی میں اذان سے متعلق قانون کی زبان میں تبدیلی کی منظوری

8  اکتوبر‬‮  2015

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے قومی اسمبلی میں آذان سے متعلق قانون کی زبان میں تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری لاءاینڈ جسٹس کو قانونی کارروائی مکمل کر کے وزارت پارلیمانی امور کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین چودھری اسدالرحمان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں ممبران کی اکثریت نے شرکت کی ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے نماز کا بلاوہ آتا ہے تو سب کام روک دیئے جائیں اور پارلیمنٹ کی کارروائی کو روک دیا جائے اور آذان کے بعد کوئی کام نہیں ہونا چاہئے اور نماز کی تیاری کرنی چاہئے ۔رکن کمیٹی نعیمہ کشور خان نے تجویز دی ہے کہ رول میں ترمیم کر کے واضح کیا جائے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جیسے ہی آذان شروع ہو تو تقاریر سمیت ایوان کی تمام کارروائی روک دی جائے جس پر رکن کمیٹی محمود شیرورک نے کہا کہ جب اجلاس کے دوران آذان شروع ہوتی ہے تو اجلاس کی کارروائی روک دی جاتی ہے ۔ ارکان کمیٹی نے متفقہ طور پر اس قانون میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی ۔ رکن کمیٹی ڈاکٹر رمیش کمار نے تجویز پیش کی کہ اسمبلی کی کارروائی میں 50 سے زائد سولنامے نہیں ہونے چاہئے جبکہ کمیٹی نے ان کی تجویز پر اتفاق نہ کیا ۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے تجویز دی کہ اسمبلی میں سولنامے سے متعلق میعاد تین دن سے دس دن کی جائے ۔ اس پر بھی کمیٹی نے اتفاق نہ کیا چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آذان سے متعلق جو تجاویز آئیں ہیں ہم اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ جب نماز کی طرف بلایا جائے تو ہم سب کو چاہئے کہ باجماعت نماز کی ادائیگی کے لئے تمام کام چھوڑ کر اٹھ کھڑے ہوں ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…