کروڑوں کا فراڈ،نیب کا چھاپہ،ایک ہی خاندان کے 5افرادگرفتار

11  ستمبر‬‮  2015

کراچی (نیوزڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب)نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے پانچ افرادکوگرفتارکرلیا،گرفتارشدگان 34کروڑ 72لاکھ کے بینک فراڈ میں ملوث ہیں۔ترجمان نیب کے مطابق بینک سے حاصل کیا جانے والا قرضہ واپس نہ کرنے پر ایک ہی خاندان کے5 افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے۔نیب کے مطابق گرفتار افراد العابد سلک ملز کے مالکان ہیں۔گرفتار افراد میں عظیم احمدولد نسیم احمد ،ریناعظیم زوجہ عظیم احمد ، اسری عامرزوجہ عامر نسیم، عادیہ نسیم دخترنسیم احمد اور صدف ندیم زوجہ ندیم یونس شامل ہیں۔نیب کے مطابق گرفتار افراد کو نجی بینک سے34کروڑ 72لاکھ67ہزار قرض لے کر واپس نہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔نیب کے مطابق گرفتار افراد نے2013میں نجی بینک سے2بار 30 کروڑ روپے قرض کے عیوض اپنی جائیداد گروی رکھی تھی۔نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف یہ مقدمہ زیر دفعہ31Dنیب آرڈنینس 1999کے ذریعے گورنر اسٹیٹ بینک نے نیب کو بھیجا تھا۔

مزید پڑھئے: بلدیاتی انتخابات میں سامنے آگئے



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…