مسلم لیگوں کااتحاد ،کراچی میں بڑا اعلان ہوگیا

28  اگست‬‮  2015

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے جمعہ کو کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ و روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی، ممتاز مسلم لیگی رہنما سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ اور سابق صدر پرویزمشرف سے ملاقاتیں کیں جن میں مسلم لیگوں کے اتحاد پر اتفاق رائے پایا گیا جبکہ مثبت اور مو ¿ثر اپوزیشن کا رول ادا کرنے کیلئے ہم خیال جماعتوں کا گرینڈ الائنس بھی بنایا جائیگا۔ چودھری شجاعت حسین نے طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے ہمراہ ان ملاقاتوں کے بعد اور کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان رہنماﺅں سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کیلئے پاک فوج کا کردار مثالی ہے وہ کام کر رہی ہے جو سیاسی جماعتوں کو کرنا چاہئے تھا، ملک بھر میں کرپشن اور مجرموں کیخلاف آپریشن ہونا چاہئے، سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دیکھنے والی عینک ڈھونڈ رہا ہوں، تمام سیاسی جماعتیں اپنی صفوں میں جرائم پیشہ عناصر سے لاتعلقی کا اعلان کریں، پرویزمشرف پر غداری کا الزام غلط ہے۔ وہ جسٹس (ر) ظفر علی مرزا کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے صاحبزادے سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی رہائش گاہ پر بھی گئے۔ چودھری شجاعت حسین نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ملکی حالات جس طرف جا رہے ہیں اس کی بجائے صرف بیان بازی پر توجہ دی جا رہی ہے، پاک فوج نے اس وقت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے اس کی مثال نہیں دی جا سکتی، کراچی سے ٹھنڈی ہوائیں باقی پورے ملک میں بھی جا رہی ہیں، اشتہاری اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ضرور ہونی چاہئے، تمام پارٹیوں کو بلوچستان کی طرح پراپیگنڈہ سے گریز اور شرپسند عناصر کو بے نقاب اور سرنڈر پر مجبور کرنا چاہئے تاکہ ملک میں امن قائم ہو۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک سوال کے جواب میں پیش گوئی کی کہ ایم کیو ایم کے استعفے واپس ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کبھی بھی مردہ گھوڑا نہیں تھا یہ واحد جماعت ہے جو اب تک زندہ ہے یہی وجہ ہے کہ نئی جماعتوں نے بھی مسلم لیگ کا نام استعمال کیا، تمام مسلم لیگوں کو اکٹھا کرنے کے بعد ہم خیال جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا کیونکہ قومی مفاد میں سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں عمران خان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ کراچی آپریشن کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں ہو رہا اگر کسی کو اعتراض ہے تو اس کا موقف ضرور سننا چاہئے۔ انہوں نے بھارت کی فائرنگ اور شیلنگ سے پاکستانی شہریوں کی شہادت اور کراچی، بلوچستان اور دیگر پاکستانی علاقوں میں دہشت گردی اور تخریبی کاروائیاں کرانے کی شدید مذمت اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف کے جراتمندانہ موقف کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب وزیرخارجہ ہی نہیں تو خارجہ پالیسی کیسی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں اور اس کے کردار کو دل کھول کر سراہتے ہیں، یوم آزادی پر کئی سالوں بعد جو قومی جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا اس کا مظاہرہ 6ستمبر کو بھی ہو گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…