تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن ممبران کیخلاف ریفرنس جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیئے

24  اگست‬‮  2015

اسلام آباد( نیوزڈیسک)تحریک انصاف لائرز ونگ نے الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کے خلاف ریفرنس کوریئر کے ذریعے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دیئے ہیں ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کے بعد مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی پوری طرح کمر بستہ ہو کر میدان میں آ گئی ہے ، تحریک انصاف کے وکیل گوہر نواز سندھو کا کہنا ہے جوڈیشل کمیشن اور ٹریبونل کے فیصلوں کے بعد الیکشن کمیشن کے ممبران کے عہدوں پر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کی تعیناتی میرٹ پر نہیں کی گئی ، وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دیا گیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل چاروں ممبران کو برطرف کر کے قانونی کاروائی کرے۔الیکشن کمیشن ارکان کا کہنا ہے عمران خان کے سپریم جوڈیشل کونسل جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، سپریم جوڈیشل کونسل میں عمران خان کے الزامات کا دفاع کرینگے ، الیکشن کمیشن ارکان نے کہا سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کے بعد مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…