عمران خان بچپن کے دوست ہیں کبھی تنقید نہیں کرونگا ، ایاز صادق

22  اگست‬‮  2015

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آج دیے جانے والے متوقع فیصلے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فیصلے کا انتظا رہے ، عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے اس لیے اگر آج کا فیصلہ میرے خلاف بھی آتا ہے تو چپ چاپ تسلیم کرکے چلا جاﺅنگا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بچپن کی دوستی ہے ، جب ہم چھوٹے تھے تو ایک بارکرکٹ کھیلتے ہوئے میری طرف سے انہیں گیند لگی تھی جس سے وہ تھوڑے زخمی ہوئے تھے ، اس پر تھوڑی ناراضی پیدا ہوئی تھی لیکن بچپن میں ناراض ہونا عارضی ہوتا ہے صلح ہوگئی تھی ، ہمارے درمیان بہت زیادہ دوستی رہی ہے ، ایاز صادق نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھی عمران خان پر تنقید نہیں کرونگا ہمیشہ انہیں صاحب کہہ کر ہی بلاﺅنگا ، بچپن سے جو دوستی کا رشتہ قائم ہوا تھا وہ مرتے دم تک قائم رہےگا۔ خیال رہے کہ آج الیکشن ٹربیونل کی طرف سے این اے 122کا فیصلہ سنایا جائے گا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کیخلاف فیصلہ آنے کی صورت میں انہیں اپنی نشست اور عہدے سے نااہل ہونا پڑے گا ، اس وقت مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد الیکشن ٹربیونل کے باہر موجود ہے جن کی تعداد فیصلہ کی تاخیر ہونے کی وجہ سے بڑھتی جارہی ہے ، پولیس کی طرف سے حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹربیونل کے باہر خاردار تار لگائی جارہی ہے ، خواتین کارکنا ن کی بھی بڑی تعداد اپنی مخالف جماعت کے کارکنوں کے خلاف وہاں نعرے بازی کیلئے موجود ہے جس کیلئے پولیس کی طرف سے لیڈیز پولیس تعینات کردی گئی ہے



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…