پنجاب حکومت نے لاہورمیں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کا منصوبہ ختم کردیا

28  جولائی  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور میں بی آر بی نہر کے قریب کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کا منصوبہ ختم کردیا ہے۔لاہورہائی کورٹ نے بی آربی نہرکے قریب کول پاورپلانٹ لگانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا تھا کہ پنجاب حکومت لاہورمیں بی آربی نہرکے قریب کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کے لیے زمین حاصل کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے لیکن قانون کے مطابق حکومت ایسا کوئی منصوبہ نہیں بناسکتی جس سے شہریوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی اوردیگرمسائل کے پیش نظر پنجاب حکومت نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کے منصوبے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ حکومتی موقف سننے کے بعد عدالت عالیہ نے اس سلسلے میں دائردرخواستیں نمٹا دیں۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بی آربی کے قریب کول پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا تاہم اس کے مضر اثرات کے پیش نظر حکومتی اقدام کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…