اعجاز الحق کاتحریک انصاف کو اہم مشورہ

24  جولائی  2015

حافظ آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ یہی آنا تھا جو آیا ہے۔ ہم نے اس کے بارے میں پہلے ہی کہہ دیا تھا۔ جوڈیشنل کمیشن نے جو فیصلہ دیا ہے اس کی روشنی میں اب تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ میں آ کر اپنا کردار ادا کریں اور آنے والے انتخابات میں اصلاحات کی کوشش کریں اور جو اصلاحاتی کمیٹی بنی ہے اس میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ثبوتوں پر مبنی تھا ، پاکستان تحریک انصاف دیگر جماعتیں ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے محمد اعجاز الحق نے کہا کہ قومی اشوز پر تمام جماعتوں کو یکسوئی کے ساتھ کام کرنا چاہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے اور کراچی سمیت ہر جگہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اب بھی سیاسی جماعتوں کے پاس موقع ہے کہ وہ کریمنل عناصر کو اپنی صفحوں سے نکال کر قومی ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ بھتہ خوروں، اغواءبرائے تاوان اور دہشت گردوں کے خلاف ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند جماعتوں نے کریمنل عناصر کو تحفظ دیا ہواتھا جنہیں اب اس آپریشن سے تکلیف پہنچ رہی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…