سندھ میں 3000 سے زائد مسلح جنگجو ، حساس ادارے کاانکشاف،بڑے اقدام کا فیصلہ کرلیاگیا

20  جولائی  2015

کراچی (نیوزڈیسک) حساس اداروں کا کہنا ہے کہ صوبے سندھ کی پارٹیوں میں 3000 سے زائد جنگجو مسلح افراد کی اطلاعات ہےں جنہیں سیاسی، لسانی ومذہبی پارٹیاں اپنے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں۔کراچی آپریشن کے حوالے سے آپریشن فور کے شروعات کے لیے حساس اداروں اور رینجرز وپولیس کے حکام فیصلہ کن اجلاس آج (منگل) ہوگا۔ کہاجارہا ہے 16 سیاسی ومذہبی ولسانی پارٹیوں کے اندر جنگجوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائےگا ۔ ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتدر حلقوں نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشتگرد چاہیے کسی بھی گروپ یا پارٹی کے ہوں ان کے خلاف کارروائی ہوگی ، مرکز وصوبہ کی ہائی کمان نے کلین کراچی کا ایجنڈ پیراملٹری فورس کو دے دیا ہے ایک اطلاع ہے کہ کرپشن میں ملوث افراد جو دہشتگردوں کی سپورٹ کرتے رہے ہیں چاہیے وہ پاکستان سے باہر ہیں انہیں ہر صورت واپس لاکر قوم وملک کا پیسہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ایک حساس ادارے نے وزرات داخلہ کو ایسے ارکان قومی اسمبلی وسینیٹرز ، ایم پی اےز ، پارٹی سربراہوں کے نام دیئے ہیں جو بڑے درجے کی کرپشن میں مبتلا ہیں ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ کراچی میں غیر ملکی اسلحہ لانے والے گروہوں کے نیٹ ورک کا بھی پتا لگایا ہے ان کی نقل وحرکت پر نگاہ رکھی جارہی ہے ادھر متحرک انٹیلی جنس افسران کا کہنا ہے کہ کراچی میں بڑے پیمانے پر قبرستانوں وبڑی بڑی پائپ لائنوں ، سنسان علاقوں کے اندر اسلحہ کے بڑے ذخیرے موجود ہیں کراچی میں خون ریز تصادم کرانے کے لیے تین بڑے غیر ملکی خفیہ اداروں کی سرگرمیوں کا پتا بھی لگایا گیا ہے بلوچستان کے راستے اسلحہ لانے پر نگاہ رکھی جارہی ہے کہا جارہا ہے کہ شہر میں ان 630 افراد کی تلاش شروع ہوگئی ہے جو تھائی لینڈ، افریقی ممالک موزمیق اور ساو ¿تھ افریقہ سے آئے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…