گرلز سکول اور مسجد کو بم سے اڑانیکی دھمکی، پیش امام گرفتار

23  فروری‬‮  2015

ملتان (نیوز ڈیسک)  پولیس نے مسجد اور گورنمنٹ گرلز سکول کو بم سے اڑانے کے دھمکی آمیز خطوط لکھنے کے الزام میں مسجد کے پیش امام کو گرفتار کرلیا۔

گولی نہ چلنے پر بم دیکھا کر بینک لوٹ لیا، ویڈیو دیکھیں

پولیس کے مطابق چند روز قبل تھانہ الیہ کے علاقے جھوک وینس خورد میںقائم جامعہ مسجد چشتیہ کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا جس میں مسجد کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ بعدازاں اس مسجد کے پیش امام قاری حضور بخش نظامی نے پولیس کو بتایا کہ اسے ایک نمبر سے دھمکی آمیز کال بھی موصول ہوئی۔ اسی دوران جھوک وینس خورد میں قائم گرلز پرائمری سکول کو بھی خط ملا کہ لڑکیوں کو پڑھانے کی اسلام میں اجازت نہیں اس لئے سکول بند کردیں ورنہ بم سے اڑادیا جائے گا۔ ایس ایچ او تھانہ الیہ ر ائے محمد اکرم نے مقامی اخبار کو بتایا کہ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ جامعہ چشتیہ کے امام قاری حضور بخش نظامی نے دھمکی آمیز خطوط والا ڈرامہ کیا تھا اور یہ خطوط اس نے خود لکھے تھے جبکہ ا سے کوئی دھمکی آمیز کال بھی موصول نہیں ہوئی تھی اور یہ نمبر اس کے کسی جاننے والے کا تھا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…