رجسٹریشن کی تجدید نہ کروانے پر 7لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

12  جون‬‮  2023

لاہور( این این آئی)پاکستان میں قیام کیلئے رجسٹریشن کی تجدید نہ کروانے والے 7لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کی ٹھان لی گئی۔پاکستان میں موجود افغان مہاجرین میں سے ساڑھے 7 لاکھ افراد رجسٹریشن کی تجدید کروانے کے بجائے روپوش ہوگئے ہیں اور ان کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے خدشات پر وزارت داخلہ حرکت میں آ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم ان افغان مہاجرین کا نادرا اور ایف آئی اے میں موجود ڈیٹا تھانوں کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے ملک بدر کیا جائے گا ۔فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے سرحد پار بھیجنے کیلئے وزارت داخلہ نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق 2006سے 2023تک 35لاکھ 7ہزار 295افغان مہاجرین نے رجسٹریشن کروائی ۔اس مدت میں 13 لاکھ 3ہزار 636مہاجرین وطن واپس چلے گئے۔وزارت داخلہ حکام کے مطابق 14لاکھ 60ہزار 717نے رجسٹریشن کی تجدید کروالی جبکہ 7لاکھ 42ہزار 942 افغان مہاجرین رجسٹریشن کی تجدید کروائے بغیر پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔200سے زائد غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کو وفاقی پولیس نے 31مئی کو اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار بھی کیا تھاجن کے خلاف 14فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے ملک بدر بھی کیا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…