عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار اور محسن کش آدمی ہے، وزیر اعظم

7  مئی‬‮  2023

لندن(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار آدمی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا جھوٹ قوم کے سامنے آ رہا ہے،بہت جلد انویسٹمنٹ کانفرنس بلا رہے ہیں جس میں ٹریڈ، ایجوکیشنل اور خاص طور پر ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حوالے سے تعاون پر غور کیا جائے گا۔

اتوار کو یہاں اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حمزہ یوسف سے ملاقات بہت اچھی رہی، وہ نوجوان ہیں، ان میں بہت جذبہ ہے، اسکاٹ لینڈ برطانیہ کا اہم حصہ ہے، پاکستان کے برطانیہ کے اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، یہاں 70 سے 80 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد انویسٹمنٹ کانفرنس بلا رہے ہیں، جس میں ٹریڈ، ایجوکیشنل اور خاص طور پر ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حوالے سے تعاون پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا اس انویسٹمنٹ کانفرنس میں پانی، سولر اور ونڈ انرجی کے شعبوں میں اسکاٹ لینڈ کی بہت مہارت ہے، ان فیلڈز میں تعاون حاصل کریں گے۔خود پر عمران خان کی حکومت کے دور میں برطانیہ میں بنائے گئے کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے نہیں بکلہ اس کیس میں پاکستان کے عوام کو سروخرو کیا،مجھے پر جھوٹا بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر کیس بنایا گیا، این سی اے نے 2 سال تک تحقیقات کیں، اس کے بعد مجھے کلین چٹ ملی۔

انہوں نے کہا عمران نیازی نے پاکستان کی بد نامی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی،نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی گئی، کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ملک کو سروخرو کیا جی بدنامی کے لیے اس نے بے شمار پیسہ او ر وقت ضائع کیا، تمام حربے استعمال کیے، ملک کی عزت نہ صرف محفوظ رہی بلکہ اس میں اضافہ ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کا جھوٹ پوری قوم کے سامنے آرہا ہے، سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار اور محسن کش آدمی ہے، ضرور اللہ کی پکڑ ہوگی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…