تحریک انصاف سے مذاکرات کا معاملہ، نواز شریف نے پارٹی کو دو ٹوک ہدایات جاری کردیں

30  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف سے مذاکرات کا معاملہ،قائد (ن)لیگ نوازشریف نے پارٹی کو دو ٹوک ہدایات جاری کردیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سینئر پارٹی رہنماؤں کی نوازشریف کے ساتھ مشاورت ہوئی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مذاکرات کے دونوں ادوار اور تحریک انصاف کی شرائط سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہاکہ عام انتخابات ایک ہی دن کروانے کے مطالبے سے حکومت کسی طور پیچھے نہ ہٹے، 14 مئی کو صرف پنجاب میں انتخابات قطعی قبول نہیں۔ ذرائع کے مطابق مئی میں قومی اسمبلی اور بلوچستان و سندھ کی صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا تحریک انصاف کا مطالبہ بھی مسترد کر دیا گیا۔ ذرائع (ن)لیگ کے مطابق بلوچستان میں باپ اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی مرضی کے بغیر کیسے اسمبلیاں توڑنے کی یقین دہانی کروائیں۔

نوازشریف نے کہاکہ عمران نیازی مذاکرات کے حوالے سے روز اپنا موقف تبدیل کررہا ہے۔قائد (ن)لیگ نے اسحاق ڈار کو عوام دوست بجٹ کی تیاری کا ہدف دے دیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف عمران خان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے بھی عمران خان کی جماعت سے مذاکرات کے حوالے سے جارحانہ موقف اختیار کیا۔ ذرائع کے مطابق اسمبلیوں میں واپسی اور پنجاب و خیبرپختونخوا حکومتوں کی بحالی کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…