آپ کی کتنی تنخواہ ہے؟ جسٹس فائز عیسیٰ نے تفتیشی افسر سے سوال پوچھ لیا

12  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے لین دین کے مقدمہ میں مبینہ فراڈ کے ملزم اویس مہدی کی درخواست ضمانت پر انکوائری مکمل نہ ہونے پر تفتیشی محمد فیصل پر اظہار برہمی کیا ہے ۔

بدھ کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دور ان سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تفتیشی سے مکالمہ کیاک ہ انکوائری مکمل نہیں توعدالت کیوں آئے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ آپ کی کتنی تنخواہ ہے۔ تفتیشی افسر نے کہاکہ حکومت ایک لاکھ تنخواہ دیتی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ حکومت نہیں عوام یہ تنخواہ ادا کرتی ہے، عوام نے پیسوں کی تجوریاں نہیں بھر رکھیں،ملزم پانچ ماہ سے جیل میں ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیاک ہ ملزم کو جس جرم میں گرفتار کیا اسکی سزا کتنی ہے؟۔تفتیشی محمد فیصل نے کہاکہ ملزم کے جرم کی سزا تین سال ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ پانچ ماہ سے ایک شخص اندر ہے تو انکوائری مکمل کیوں نہیں ہوئی۔عدالت نے ملزم اویس مہدی کی ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ملزم اویس مہدی پر چیک باونس کے دو مقدمات لاہور میں درج ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…