کاغذی استعمال ختم اورپرنٹنگ اخراجات کی بھی بچت وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کے تحت منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل

26  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پرمنتقل کرنیکی تیاریاں،وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کے تحت ہوگی۔ذرائع کے مطابق تمام کابینہ ارکان کوٹیبلیٹس فراہم کردیئے گئے، کابینہ ارکان کو ایجنڈا، سمریاں، منٹس آن لائن فراہم کیے جائیں گے، وزیراعظم کی

ہدایت پر انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق آن لائن نظام سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہو گی، کاغذی استعمال ختم اورپرنٹنگ اخراجات کی بچت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آن لائن سسٹم سے حساس معلومات کی رازداری بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا،9 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے ری سٹرکچرنگ پلان پر بریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں پر غور کرے گی،وفاقی کابینہ کو گردشی قرضے کے پلان پر بریفنگ دی جائے گی،وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری ایجنڈا میں شامل ہیں ،وفاقی کابینہ پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی،کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…