عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان رابطے کی کوششیں تیز

15  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد، فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، صباح نیوز، آن لائن)وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیزکردی گئیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق بعض حکومتی وزرانے جہانگیرترین سے بیک ڈور رابطے کرلئے ،وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیر ترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ جہانگیر ترین کے

ہم خیال گروپ کے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطے جاری ہیں،حکومتی ارکان کاکہناہے کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام و فہیم سے حل ہو ،سخت بیانات سے گریز بہت ضروری ہے۔دوسری جانب  حکومتی رکن قومی اسمبلی اورپنجاب کے سابق سینئروزیرراجہ ریاض نے جہانگیر ترین کے چینی اسٹاک اور سٹے بازی کاالزام ثابت ہونے پر قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ 17اپریل کو جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر40سے زائد ارکان اُن کے ساتھ ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ کسی شوگرملز نے غلط کام نہیں کیاسبسڈی خودحکومت نے دی ہے جودنیا بھر میں بھی دی جاتی ہے۔ ایف آئی اے کی درج کی گئی 3ایف آئی آر زمیں شوگرکا لفظ بھی نہیں جبکہ جہانگیرترین کے علاوہ انکے بیٹے،اہلیہ اوربیٹی کانام بھی ملزموں میں شامل کیاگیا جسے سیاسی انتقام ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی رہنما پی ٹی آئی راجہ ریاض نے قومی اسمبلی کی نشست سے

استعفیٰ دینے کا عندیہ دیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم کچھ کام نہیں کر پا رہے، لوگوں سے نوکریوں کے وعدے بھی پورے نہیں ہو سکے، جس طرح ہماری اس حکومت میں تذلیل ہو رہی ہے، میں استعفیٰ دینے پر بہت سنجیدگی سےغور کر رہا ہوں میں اس پر اپنے دوستوں اور عزیزوں سے مشاورت کر رہا ہوں اور ان سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لوں گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…