وفاق اور پنجاب میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کی تیاریاں وزیر اعظم نے مشاورت مکمل کرلی

12  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد، کراچی ( آن لائن، این این آئی ) وفاقی کابینہ میں ردو بدل کے ساتھ ساتھ اعلی بیورو کریسی میں بھی تبدیلیوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وفاق اور پنجاب کی اعلی

بیورو کریسی تبدیل ہو سکتی ہے۔پنجاب میں دو بڑے بیورو کریٹ تبدیل ہو سکتے ہیں اور تبادلوں کے احکامات آئندہ دو روز میں جاری ہونے کا امکان ہے بیور کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ سے متعلق مشاور ت مکمل کر لی ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب کو بیوروکریسی تبدیل کرنے سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ایم سیکرٹریٹ میں بیوروکریسی کے اعلی سطحی تبادلوں کا بھی امکان ہے ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیاہے ذرائع نے بتایا کہ شرجیل انعام میمن کو ایک بار پھر سندھ کابینہ میں شامل کیاجارہاہے اور انہیں محکمہ تعلیم کا قلمدان سونپاجائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ سندھ کابینہ میں جلد تبدیلیوں کا امکان ہے جس میں کچھ نئے وزراء شامل کیے جاسکتے ہیں اور کچھ سے قلمدان واپس لیے جاسکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ٹیسٹ پاس ہیڈماسٹروں کے احتجاج اور ان کا معاملہ طول پکڑنے کے باعث پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان واپس لینے کافیصلہ کیاہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…