لانگ مارچ کیلئے نواز شریف کو ایک لاکھ افراد کی لسٹ دیدی گئی، دھرنا کتنے ماہ جاری رہے گا،کیپٹن (ر) صفدر کا نیب کی عمارت کو یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان

20  مارچ‬‮  2021

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن (ر) محمدصفدر نے کہا ہے کہ نیب سے شرفاء تنگ ہیں،اس نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے،ہر کاروباری کو تنگ کیاجاتاہے، وہ قت آئے گا جب نیب کی عمارت میں بچوں کی یونیورسٹی بنائیں گے،لانگ مارچ کیلئے قائد کو ایک لاکھ افراد کے شناختی کارڈ کی لسٹیں

دیدی ہیں،جنگیں تجربوں اورجذبوں سے جیتی جاتی ہیں ایک سو اڑتیس سال والے کو بھی نوجوانوں کی فہرست میں لاؤں گا۔ اڈا پلاٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کراچی سے اسلام آباد تک تحریک چلے گی،بڑی عید تک پر ڈی چوک پر قربانی کے جانور ذبح کریں گے،تین ماہ تک دھرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اورغربت کے خاتمے کیلئے آمریت کاراستہ روکنا ہوگا، 2018ء کے ووٹ چوروں پر کمیشن بننا چاہیے،ووٹ چوری ہوتا ہے تو بنگلہ دیش نقشے سے غائب ہوجاتاہے،آمریت یا مارشل لا میں ترقی ہوتی تو دنیا بھر میں یہی کچھ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کے مزار پر آمریت مردہ باد کا نعرہ لگایا تو مقدمہ درج کرلیاگیا، اگر بابائے قوم کے مزار پر جمہوریت کی بات نہ کرتا توکیا کسی اور کی قبر پر جاکر کہتا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کااحترام کرتاہوں،ہر اس جماعت کا بھی احترام کرتا ہوں جو آئین کو بچانے کیلئے نکلی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوپی ڈی ایم کی ٹرین پر نہیں چڑھے گا تو عوام اسے مسترد کر دیں گے،سیاستدانوں پر انڈے اور سیاہی کا رویہ اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو پہلے بھی بلایا اب بھی بلا لیں،26مارچ کو نیب میں پیش ہوں گے، وقت آئے گا جب نیب کی عمارت میں بچوں کی یونیورسٹی بنائیں گے،اس کے بعد میڈیا پر یہ معاملہ شہ سرخیوں میں رہا اور پنجاب حکومت پر اس حوالے سے کارروائی کے لیے بہت دبا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…