عمران خان کو کرونا ویکسین لگنے سے پہلے ہی انفیکشن ہو چکا تھا اسد عمرکے اہم انکشافات

20  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم کو ویکسین لگنے سے پہلے ہی انفیکشن ہو چکا تھا، وزیراعظم خیریت سے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ 10دن کے لگ بھگ قرنطینہ کا

عرصہ ہوتا ہے ،جو لوگ 2 سے تین دن رابطے میں رہے ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر بنیادی طورپر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے ،یہ وائرس زیادہ آسانی سے پھیلتا ہے،اس قسم کا وائرس ایک شخص کو ہوتوپورے خاندان کو ہوجاتا ہے،پہلے سے متاثرہ شخص دوسری بار بھی وائرس کا شکار ہو سکتا ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ ویکسین موثر ہے ،ویکسین کے دوڈوز لگنے کے بعد خطرہ بہت کم ہوتا ہے،دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید3 ہزار 876 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں،ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح نو اعشاریہ چار فیصد تک جا پہنچی۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6لاکھ23ہزار135 ہوگئی، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 27ہزار 188ہوگئی جبکہ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ79ہزار760ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13ہزار799ہوگئی، 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40ہزار946ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔سندھ میں اب تک 2 لاکھ 62 ہزار 796، پنجاب میں1لاکھ 95 ہزار 87 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 78 ہزار 653، بلوچستان میں 19 ہزار 306 ، اسلام آبادمیں 50 ہزار 843، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967 کیسز رپورٹ ہوئے۔آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 483 ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…