یوسف رضا گیلانی کا بیٹا لوگوں کو خرید رہا تھا، وزیراعظم عمران خان نے سینٹ الیکشن میں اراکین کے خریدے جانے کا اعتراف کر لیا

4  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کا بیٹا لوگوں کو خرید رہا تھا، انہوں نے سارا پیسہ یوسف رضاگیلانی کی سیٹ پرلگایا، وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے بتایاان سے رابطے کیے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ خفیہ بیلٹ کے لئے انہوں نے پوراڈرامہ کیا،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اراکین کو پیسہ دے کر خریدا گیا۔ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست کے بعد اپوزیشن کا اصل مقصد عدم اعتماد کی تلوار لٹکانا تھا تاکہ انہیں این آراودے دوں۔وزیراعظم نے کہا کہ میرے پاکستانیوں میں سینیٹ الیکشن پر قوم سے بات کرنا چاہتاہوں، سینیٹ الیکشن میں 40 سال سے پیسہ چل رہا ہے۔ جس کے پاس پیسے ہے وہ سینیٹر بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے لیڈر شپ آتی ہے، ان میں وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بنتے ہیں، ایک سینیٹر رشوت دے کر سینیٹر بن رہا ہے، دوسری طرف جو لوگ پیسے لیکر اپنا ضمیر بیچ رہے ہیں، میں بہت پہلے سے کہہ رہا ہوں کہ اوپن بیلٹ ہونا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے اوپن بیلٹ کے لیے میثاق جمہویرت پر دستخط کیے، ن لیگ، پیپلز پارٹی نے خود کہا سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے۔ عدالت میں سب نے اکٹھا ہو کر کہا کہ سیکرٹ بیلٹ ہونا چاہیے۔ اوپن بیلٹ کی مخالفت پر ہم سپریم کورٹ گئے، جج صاحبان نے بھی کہا سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے، میں 2018ء میں ہمارے 20 لوگوں نے پیسے لیکر ووٹ دیئے میں نے بروقت فیصلے کرتے ہوئے اپنے اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…