الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عوام کی جیت ہوئی ن لیگ کا بھی ردعمل آگیا

25  فروری‬‮  2021

لاہور، اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجما ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں ایسا فیصلہ آیا جس میں عوام کی جیت ہوئی، آج پاکستان کے عوام کے ووٹ کی جیت ہے،فیصلہ الیکشن کمیشن کا تاریخی فیصلہ ہے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے ڈسکہ پچھتہر کے عوام کو سرخرو کیاہے۔

پیغام مل گیا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں جو الیکشن چوری یا خونی جنگ یاووٹرز کو ہراساں کرے گا ایسے ہی فیصلے ہی آئیں گے۔عوام کی آواز کے ساتھ جمہورء آواز زندہ ہوگئی ہے، پاکستان میں پولیس افسر آئی جی ،چیف سیکرٹری یا وزیر اعلی ہوگا،ووٹ چوری کا پلان اسی طرح دفن ہوگا۔ سلیکٹڈ وزیر اعظم کے ووٹ چوری کرنے کی نیت اسی طرح سے دفن ہوگی۔ ضمنی الیکشن میں اٹھارہ مارچ کو (ن) لیگ فتح حاصل کرے گی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق گور نر سندھ محمد زبیرنے کہا ہے کہ این اے 75میں دھاندلی نہیں سازش ہوئی ہے ، عمران خان پیچھے ہیں ،حکومتی پلان کے باعث اس بار چوکس تھے ،بتایا جائے 13گھنٹے بعد پریزائیڈنگ افسران کو کون لایا ۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرایا جائے،این اے 75میں دھاندلی نہیں سازش ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اعلی سطح پر سازش کا پلان بنایا گیا ،عمران خان اس دھاندلی کے پیچھے ہے

،عثمان بزدار میں دھاندلی کرانے کی بھی اہلیت نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 2018میں آر ٹی ایس بند کرواکر دھاندلی کی گئی ،حکومتی پلان کے باعث اس بار چوکس تھے ،20پریزائیڈنگ افسران 3گاڑیوں میں صبح پہنچے ۔ انہوںنے کہاکہ بتایا جائے 13گھنٹے بعد پریزائیڈنگ افسران کو کون لایا ،پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…