امریکی شہریت بارے حقائق چھپانا گلے پڑ گیا فیصل واوڈا کی سینٹ کیلئے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہونے کا خدشہ ، الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کردیا

22  فروری‬‮  2021

کراچی(این این آئی)سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواست پر پی ٹی آئی رہنما کو نوٹس جاری کردیا گیا۔کراچی میں الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ کیلئے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف دائر اپیل پر

فریقین سے کل تک جواب طلب کرلیاہے۔ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے فیصل واوڈا کو بھی پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم دیا گیا ہے۔پیرکو کراچی میں الیکشن ٹریبونل میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کیئے جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ قادر خان مندوخیل کی جانب سے رشید اے رضوی ایڈدوکیٹ پیش ہوئے۔دوران سماعت درخواست گزار قادر خان مندوخیل کے وکیل رشید اے رضوی ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے کہ وفاقی وزیر کے دہری شہریت رکھنے سے متعلق دستاویزات ٹریبونل میں پیش کیے ہیں۔دوران سماعت جسٹس آغا فیصل نے استفسار کیا کہ فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی آیا ہے؟ اس پر فیصل واوڈا کے وکیل حسنین چوہان پیش ہوئے اور بتایا کہ فی الحال مجھے کیس نہیں دیا گیا ہے۔قادر خان مندوخیل نے بتایا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کئے مگر انہوں نے سننے

سے انکار کر دیا۔قادرخان مندوخیل نے عدالت سے اپیل کی کہ فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا جائے، اس پر الیکشن ٹریبونل نیالیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردیئے۔الیکشن ٹربیونل نے فریقین سے آج تک جواب طلب کرلیا اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم بھی دیا۔واضح رہے کہ قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…