فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن آمد پر ہنگامہ کاغذات نامزدگی منظور

18  فروری‬‮  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں جانچ پڑتال کے لیے الیکشن کمیشن آمد پر جمعرات کو ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن آمد کے موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے

کارکنان آمنے سامنے آگئے جن کے درمیان جھگڑا بھی ہوا، ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ہنگامہ اضافی افراد کے الیکشن کمیشن کے اندر لے جانے پر ہوا۔ سینیٹ کی جنرل سیٹ کے امیدوار فیصل واڈا الیکشن کمیشن سندھ پہنچے اور اپنے تائید و تجویز کنندہ کے ہمراہ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں گئے تو ان کے خلاف درخواست گزار وکلا بھی اندر جانے لگے مگر الیکشن کمیشن کے عملے اور پولیس نے ان کے ہمراہ موجود غیر متعلقہ افراد کو جانے سے روک دیا اسی پر تلخ کلامی شروع ہوگئی، بحث و مباحثے کے دوران نعرے بازی بھی شروع ہوگئی، اس دوران پولیس کی اضافی نفری بلاکر الیکشن کمیشن کے گیٹ بند کردیے گئے اور غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا، صورتحال کچھ دیر میں معمول پر آگئی۔بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹ کے امیدوار فیصل واوڈا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیئے۔دوسری جانب مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل کا فیصل واوڈا پر تنقید

کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا نے کینیڈین شہری ہوتے ہوئے سینیٹ کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے کیا سوچ کر انہیں ٹکٹ دیا، انہیں کیسے پتہ کہ 50 سے 70 کروڑ کا ریٹ چل رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…