پارٹی کی جانب سے سینٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر رحمان ملک بھی میدان میں آ گئے ، حیران کن ردعمل دے دیا

14  فروری‬‮  2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک کو اس مرتبہ پارٹی کی جانب سے سینٹ کا ٹکٹ نہ مل سکا ، اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے رحمان ملک نے کہا ہے کہ سینٹ ٹکٹ دینا پارٹی کا صوابدیدی اختیار ہے، درخواست دہندگان

کا حق نہیں ہے، سینٹ ٹکٹ دینے کے سلسلے میں پارٹی کے فیصلے کا احترام اور کھلے دل سے خیرمقدم کرتا ہوں،قیادت اور ان تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کو ٹکٹ سے نوازا گیا ہے، سینٹ کے لئے پارٹی کے نامزد امیدواروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میری پارٹی میرا سب سے بڑا عہدہ ہے، مجھے پارٹی اور پارٹی فیملی پر فخر ہے،ہر مشکل دور میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور موجودہ قیادت کیساتھ کھڑا رہا ہوں اور کھڑا رہونگا۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میڈیا کے کچھ لوگوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ قیاس آرائیوں سے اجتناب کریں،سوشل میڈیا پر چلنے والی پروپیگنڈہ و من گھڑت خبروں کی مذمت اور تردید کرتا ہوں،من گھڑت اور بے بنیاد خبروں کے ذریعے کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا پیمرا اور سائبر قوانین کی خلاف ورزی ہے،میرے قانونی مشیران من گھڑت خبریں چلانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کی جانب سے سینٹ

الیکشن کیلئے نامزد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، پلوشہ خان، خیر النساء مغل، جام مہتاب، دوست علی، رخسانہ شاہ، تاج حیدر، شہادت اعوان اور دیگر کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے۔پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، شہادت اعوان، تاج حیدر اور دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔اس موقع وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…