پشاور میں جلسے سے قبل پی ٹی ایم کارکنوں کی پکڑ دھکڑ مختلف دفعات کے تحت مقدما ت بھی درج

7  فروری‬‮  2021

پشاور( آن لائن ) پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے 8 اراکین کو آج ہونے والے عوامی اجتماع سے قبل ہی گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور نے کووڈ 19 وبا اور سیکیورٹی خدشات کے باعث یکاتوت

تھانے کی حدود میں 5 اور اس سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا، جہاں اجتماع ہونے جارہا تھا۔پی ٹی ایم نے اپنے رہنما ارمان لونی کی دوسری برسی کے موقع پر سپیریئر سائنس کالج گراؤنڈ میں ایک جلسے کا ارادہ کر رکھا تھا ۔جمعہ کو ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس نے ضلعی انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دیں کیونکہ میدان کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے ہے۔ علاوہ ازیں گرفتار کیے گئے 8 پی ٹی ایم کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، جس میں یہ مؤقف اپنایا گیا کہ یہ لوگ عوام اجتماع کے لیے تیار کر رہے تھے۔ گرفتار پی ٹی ایم کارکنان میں اسرار شفیع، مولا بہرام، زبیر شاہ، محمد ظہیر، غلام سرور، مشتاق وزیر، نواب خان اور عبداللہ شامل ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے ملزمان کیخلاف دفعہ 188 اور دفعہ 15 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…