نیب نے فضل الرحمن کو گرفتار کیا تو اتنا برا ہو گا ، اتنا برا ہوگا جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے، اگر مولانا کو گرفتار کیا گیا تو۔۔۔حکومت کو وارننگ دیدی گئی

21  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان محمد مالک نے سوال کیا کہ اگر مولانا فضل الرحمن گرفتار ہو جاتے ہیں تو کیا ہوگا؟اس کے جواب میں ن لیگ کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ اگر ایسا ہوا یہ توبہت بڑا بلنڈر ہوگا، اگر نیب نے ایسا کچھ کیا

تو،میزبان محمد مالک نے پھر سوال کیا کہ آپ کا ری ایکشن کیا ہوگا؟کیا آپ سڑکوںپر آئینگے؟محمد زبیر نے جواب میں کہا کہ اس کا ری ایکشن اتنا برا ہوگا، اتنابرا ہوگا، جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے ، آپ ابھی سے لکھ لیں ، بہت برا ہوگا، آپ دیکھ لیجئے گا،دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ملک کو ہر قسم کے زہریلے جراثیم سے پاک کیا جائے۔ عمرانی حکومت قادیانیت ،یہودیت اور مغربیت کے جراثیم کا مجموعہ ہے۔ مجھ سے پہلے شہید کراچی حکیم سعید 1992میں اپنی کتاب میں لکھ چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کراچی میں جمعیت علما اسلام کے رہنما قاری محمد عثمان کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کے آغاز ہی سے عمرانی ٹولہ دماغی توازن کھو بیٹھا ہے۔ کبھی نیب کی دھمکی دے رہے ہیں تو کبھی اپنی طرح جعلی اثاثے تلاش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم

نیب شیب کے نوٹسز کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ ہماری تاریخ شائد عمرانی ٹولہ اور انکے آقا بھول گئے ہیں۔ ہماری مثال وہ ہے کہ ملنگا نوں نہ چھیڑو۔ ہمارے آبائواجداد نے ہمیں شاندار ماضی دیا ہے۔ ہم وہ نہیں جو آج ہمیں سمجھا جارہا ہے۔ ابھی تو ہم نے آغاز کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان اور عمران خان ساتھ نہیں چل سکتے اس لئے کہ ایک طرف غلاظت کا ڈھیر ہے اور دوسری طرف پاکستان ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…