حکومت اپوزیشن سے فوری مذاکرات کرے اہم وفاقی وزیر نے عمران خان کو مشورہ دیدیا

14  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد،لاہور(آن لائن، این این آئی ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوی فواد چودھری نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملاً اپنی موت مر گیا ہے لیکن حکومت کو بہرحال اپوزیشن کو راستہ دینا چاہیے اور فوری مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے۔پیر کے روز

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر مینار پاکستان گراؤنڈ میں پانی ہوتا تو محمود خان اچکزئی جیسے کئی بونوں کو چلو بھر پانی میسر ہوتا، یہ علیحدہ بات ہے کہ ڈھٹائی کی وجہ سے نہ ڈوبتے۔ کل کے جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملاً اپنی موت مر گیا ہے، حکومت کو بہرحال اپوزیشن کو راستہ دینا چاہیے اور مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے۔دریں اثنا صوبائی وزیر کالونیز و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں محمود اچکزئی کے لاہوریوں سے متعلق تضحیک آمیز بیانات انتہائی قابل مذمت ہیں، محمود اچکزئی نے ن لیگ کے پلیٹ فارم اور بیگم صفدر اعوان کی موجودگی میں لاہور کے عوام کی توہین کی۔ بیگم صفدر اعوان محمود خان اچکزئی کی جانب سے لاہوریوں سمیت پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگیں۔صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مینار پاکستان جلسے میں خطاب پر محمود خان اچکزئی کو خوب آڑے ہاتھوں لیاکہا کہ حقیقت یہ ہے کہ محمود خان اچکزئی،

بلوچی گاندھی عبدالصمد خان اچکزئی کا بیٹا ہے اور عبدالصمد خان اچکزئی نے قائداعظم اور تحریک پاکستان کی مخالفت میں کانگریس اور ہندوں کا ساتھ دیا جبکہ محمود خان اچکزئی نے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم کیا نہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور نہ جھنڈا لہرایا ہے۔فیاض الحسن چوہان

نے کہا کہ محمود خان اچکزئی این ڈی ایس اور را کا ایجنٹ ہے اور کھلم کھلا کر پختونستان کی بات کرتا ہے۔ بیگم صفدر اعوان محمود خان اچکزئی کی جانب سے لاہوریوں سمیت پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگیں۔وزیر جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہوری اسلام، جمہوریت اور انسانیت کے لیے چلنے والی ہر تحریک کا ہراول دستہ رہے ہیں۔ بیگم صفدر اعوان، محمود خان اچکزئی اور خواجہ سعد رفیق کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…