استعفوں اور سندھ اسمبلی توڑنے سے سینیٹ انتخابات پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟آصف علی نے مہلت مانگ لی

11  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)استعفوں اور سندھ اسمبلی توڑنے سے سینیٹ انتخابات پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟اپوزیشن جماعتوں نے آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کر لیاذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہان اجلاس میں پارٹی کے قانونی و آئینی ماہرین سے مشاورت کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ، 400 سے زائد استعفوں کے بعد کیا سینیٹ الیکشن ممکن ہیں؟

آئینی ماہرین سے رائے مانگی جائے گی۔ ذرائع  کے مطابق سندھ اسمبلی ٹوٹنے پر کیا الیکٹورل کالج نا مکمل ہو جائے گا؟سندھ اسمبلی ٹوٹنے کے بعد کیا سینیٹ انتخابات ہو سکتے ہیں؟؟ اپوزیشن ماہرین سے رائے طلب کرلی گئی، ذرائع  کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے آئینی و قانونی ماہرین سے رائے لیں گے۔ سربراہان کے مطابق ہماری نظر میں سینیٹ انتخابات ممکن نہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں سندھ اسمبلی توڑنے سے متعلق فیصلہ نہ ہو سکا،آصف زرداری نے فیصلہ کرنے سے متعلق مہلت مانگ لی ۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زر داری نے کہاکہ یہ بڑا فیصلہ ہے، سی ای سی اجلاس میں مشاورت سے کرنا چاہتا ہوں، پی ڈی ایم سربراہان نے سندھ اسمبلی توڑنے سے متعلق فیصلے کے لیے مہلت دی۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ پی ڈی ایم کا نکتہ نظر پارٹی ارکان اور سی ای سی ممبرز کو بتایا جائے، مشاورت کے بعد فیصلے سے آگاہ کروں گا، پی ڈی ایم نے سندھ اسمبلی سے متعلق انتظار کا فیصلہ کرلیا

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…